محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی 

محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی 
کیپشن: محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی 

ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشنگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھااور گر دو نواح میں دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا،صبح کے اوقات میں صوابی، مردان، چارسدہ اور پشاور میں دھندچھائے رہنے کاا مکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ مری،گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود،موسم سرد اور خشک رہے گا،صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا،ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں مو سم سرد اور خشک رہے گا۔