ایک نیوز :غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال میں بچائے گئے28 نومولود بچوں کو علاج کے لیے مصر منتقل کر دیا گیا ہے۔
فلسطینی ریڈ کراس سوسائٹی اور مصری میڈیا کے مطابق 28 نومولود بچوں کو الشفا اسپتال سے مصر منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے الشفا اسپتال پر وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے طبی عملے، بے گھر افراد اور مریضوں کو نکال دیا تھا۔
وہاں موجود 31 نومولود بچوں کو پہلے جنوبی غزہ کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا اور اب ایمبولینس کے ذریعے انہیں موبائل انکوبیٹرز میں مصر پہنچایا گیا۔پہلے کہا جا رہا تھا کہ 31 نومولود بچوں کو مصر منتقل کیا جا رہا ہے مگر پھر بتایا گیا کہ 28 بچے وہاں پہنچے ہیں۔یہ ابھی واضح نہیں کہ 3 بچوں کو مصر کیوں نہیں بھیجا گیا۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 13 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
شہدا میں 5 ہزار 500 بچے اور 3 ہزار 500 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ اسرائیلی بمباری سے زخمی فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار ہے۔
الشفا اسپتال سے28نومولود بچے مصر منتقل کر دیے گئے
Nov 21, 2023 | 00:12 AM