ویب ڈیسک:قطر نے فٹبال ایشیا کپ کی آمدنی فلسطینیوں کی امداد کےلیے دینے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق قطر میں فٹبال ٹورنامنٹ کی آرگنائزیشن کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ قطر میں ہونے والے ایشین فٹبال کپ میں ٹکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی فلسطین میں انتہائی ضروری امدادی سرگرمیوں کےلیے عطیہ کریں گے۔‘
حمد بن خلیفہ الثانی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے اس کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے اقدام سے سب سے زیادہ فائدہ فسلطینی متاثرین کو ہوگا۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ قطر فٹبال مشکل ترین وقت میں لوگوں کےلیے ایک معاون طریقہ کار کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا ہے۔
واضح رہے کہ قطر میں فٹبال ایشیا کپ اگلے سال 12 جنوری سے 10 فروری تک منعقد ہوگا۔