ایک نیوز نیوز : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، خام تیل کی قیمتوں میں 5 ڈالر فی بیرل تک کمی ہوئی تاہم سعودی وزیر توانائی کی جانب سے اوپیک اجلاس میں تیل پیداوار بڑھانے پر بات چیت کی تردید کے بعد قیمتیں دوبارہ اوپر آگئیں۔
سعودی وزیر کے بیان کے بعد دسمبر کے لیے ہونے والے سودوں میں برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 77 سینٹس کمی کے بعد 86.85 بیرل فی ڈالر پر آگئی۔امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 58 سینٹس کمی کے بعد 79.50ڈالر فی بیرل ہوگئی۔