آرمی چیف کی تقرری کا عمل آئندہ 2 روز تک مکمل ہوجائے گا، رانا ثناءاللہ

Nov 21, 2022 | 23:30 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری کا عمل آج شروع ہوگیا ایک دو روز میں مکمل ہوجائے گا۔ سمری آئے نہ آئے، ایک دو دن میں تعیناتی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس نے سمری طلب کی ہے اور وزارت دفاع نے سمری بھیجنی ہے۔ میرا خیال ہے کہ 22 یا 23 نومبر تک سمری آجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا مارچ اب لانگ مارچ رہا نہیں اب وہ ایک اجتماع کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان کی احمقانہ سوچ ہے کہ اس طرح سے اس معاملے کو پریشرائز کرسکتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کا بنیادی ایجنڈا ملک میں افراتفری پھیلانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سمری بھی آئے گی اور اس میں سے ایک نام بھی فائنل ہوگا۔

مزیدخبریں