انسٹا گرام پر کرسٹیانورونالڈو کے فالوورز کی تعداد 500ملین ہوگئی

The number of followers of Cristiano Ronaldo reached 500 million on Instagram
کیپشن: The number of followers of Cristiano Ronaldo reached 500 million on Instagram

ایک نیوز نیوز :مانچسٹر یونائیٹڈ کے فارورڈ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو  انسٹا گرام پر  500 ملین فالوورز تک پہنچنے والے پہلےآدمی بن گئے ۔

تفصیلات کےمطابق معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی انسٹا گرام پرفالوررز کی تعداد کی تیزی بڑھ رہی ہے ۔رونالڈو نے انسٹاگرام پر تمام ریکارڈ توڑدیئے ۔ وہ پہلے شخص ہیں جو انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوررز رکھتے ہیں۔

انسٹاگرام پر 500ملین افرادرونالڈو کو  فالو کررہے ہیں ۔رونالڈو دنیا میں واحد شخص جن کے فالوور ز کی تعداد 500ملین ہے۔ ارجنٹائن کے سپر اسٹار لیونل میسی انسٹاگرام پر سب زیادہ فالووکئے جانےوالے دوسرے کھلاڑی ہیں جن کے فالوورز کی تعداد376ملین ہے ۔

رونالڈو اپنے انسٹا گرام پر اپنی دورانِ تربیت، ماڈلنگ، اور تقریبات کی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں جبکہ کبھی کبھار تیراکی کرتے ہوئے  بھی تصاویر پوسٹ کرتےہیں ۔

تاہم ان کی اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر مقبول ترین تصاویر میں شامل ہیں۔ان کی اپنی گاڑیوں کی تصاویر بھی کافی مقبول ہیں۔