ایک نیوز نیوز: سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹریکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اگلی سماعت پر مرکزی ملزم شاہنواز امیر اور ملزمہ ثمینہ شاہ کو وکالت نامہ جمع کرانے کا حکم دیا۔
پراسیکیوشن کی جانب سے منظورشدہ چالان سیشن کورٹ میں جمع کروایا گیا، جج عطاءربانی نے شاہنواز سے وکیل کا نام بتانے کا استفسار کیا جس پر ملزم شاہنواز امیر کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی وکیل نہیں کیا، جلد وکیل کرلوں گا۔
جج نے ریمارکس دیے کہ کیس کا ٹرائل چلنا ہے، جلد وکیل کرلیں، عدالت نے اگلی سماعت پر ملزمہ ثمینہ شاہ اور مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔