ایک نیوز نیوز :آئی سی سی نے 2024ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے فارمیٹ کا اعلان کردیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی،2024 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کریں گے، پہلی مرتبہ امریکا کی ٹیم بھی کرکٹ ورلڈ کپ کا حصہ بنے گی ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022 میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جس کیلئے پانچ، پانچ ٹیموں کے چار گروپس بنائے جائیں گے، ہر گروپ میں سے دو، دو ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جائیں گی جہاں انہیں چار، چار کے دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، دونوں گروپس سے دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
12 ٹیموں نے اس ورلڈ کپ کیلئے پہلے ہی اپنی جگہ بنالی ہے جس میں امریکا اور ویسٹ انڈیز نے میزبان ہونے کی بنیاد پر کوالیفائی کیا ہے۔
اسکے علاوہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور سری لنکا نے کارکردگی کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اگلے ایڈیشن میں اپنی جگہ پکی کرلی، بہتر رینکنگ کی بنیاد پر افغانستان اور بنگلہ دیش نے بھی T20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔