کمرے میں شیر کو دیکھ کر بگ باس کی شہناز گل کے پسینے چھوٹ گئے

کمرے میں شیر کو دیکھ کر بگ باس کی شہناز گل کے پسینے چھوٹ گئے
کیپشن: Seeing the lion in the room, Shahnaz Gul of Bigg Boss broke a sweat

ایک نیوز نیوز:جنگل کا بادشاہ شیر ، اور ایسے میں جنگل کا یہ بادشاہ آپ کے بالکل سامنے ہو تو اچھے اچھوں کو خوف طاری ہو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بگ باس میں شرکت کرنے والی  شہناز گل نے شیر سے خوفزدہ ہونے کی ویڈیو  انسٹاگرام پر شیئر کی ۔ جس میں وہ شیر کے ڈر سے کمرے سے بھاگ گئیں ۔بگ باس کی مقبول ترین امیدوار شہناز گل نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی ایک ایسی ہی ویڈیو پوسٹ کی ۔

اس ویڈیو میں کمرے میں ایک آزاد شیر گھوم رہا تھا ۔ جبکہ شیر کے ہی کمرے میں شہناز کو بلایا جاتا ہے ، شہناز ہمت کرکے شیر کو دیکھنے پہنچ جاتیں ہیں ۔ مگر اصل میں اپنے سامنے زندہ سلامت چلتے ہوئے شیر کو دیکھ کر شہنازخوفزدہ ہوگئیں ، اور کمرے سے دوڑ لگا دی ۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دل چسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

شہناز کو بھاگتا دیکھ کر اداکارہ کو لکھتے ہیں کہ اگران کا سابق بوائے فرینڈ سدھارت شکلا زندہ ہوتے تو شہناز کو یوں ڈر کر بھاگنے نہ دیتے ۔ایک صارف نے فرمائش کی کہ اور ویڈیو پوسٹ کریں۔ایک صارف نے لکھا ارے پنجاب کی شیرنی بس ڈر گئی ۔ ٓآگے بڑھ اور شیر کا مقابلہ کرو پھر پنجاب کی شیرنی کہوں گا۔