ایک نیوز نیوز: بھارتی تاجر ہرش گوینکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سوال پوچھا جس پر عدنان سمیع نے بھی جواب لکھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے موضوع گفتگو بن گیا۔
The reaction!!???????? https://t.co/mHk5TBBQM4
— Adnan Sami (@AdnanSamiLive) November 20, 2022
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار عدنان سمیع کے بھارتی تاجر کے سوال پر جواب نے سوشل میڈیا پر شور برپا کردیا۔ بھارتی تاجر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دلچسپی سے بھرپور انتہائی چالاک پوسٹ کی تاکہ ان کے مداح سوچیں اور اس گفتگو کا حصہ بن جائیں۔
T20 Final.???? https://t.co/dw4eGauRac
— Adnan Sami (@AdnanSamiLive) November 20, 2022
ہرش گوینکا نے ٹوئٹر پر سوال کیا کہ ’ کس چیز نے آپ کو رواں ہفتے مسکرانے پر مجبور کیا؟‘ اس پوسٹ پر معروف گلوکار نے بھی اپنی رائے دی۔بھارت کی معروف بزنس شخصیت کی یہ پوسٹ جلد ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی، کئی لوگو ں نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
Haha! Nazaaqat ke saath!!???? https://t.co/iW3eK8U9DV
— Adnan Sami (@AdnanSamiLive) November 20, 2022
ٹوئٹر پررائے دینے والوں میں ایک عدنان سمیع بھی تھے۔انہوں نے مسکراہٹ کے ایموجی کے ساتھ صرف دو الفاظ ’ٹی20 فائنل‘ لکھ دیا۔گلوکار کی رائے پر ہرش گوینکا نے فوراً ہی زبان باہر نکلنے والے ایموجی کے ساتھ پوچھا ’ کھیل یا نتیجہ؟‘ اس پر عدنان سمیع لاجواب ہوگئے۔انہوں نے ’دی ری ایکشن‘ کا لفظ لکھا اور کھل کر ہنسنے کے ایموجی شیئر کردیے۔حال ہی میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ہرش گوینکا اور عدنان سمیع کی مذکورہ گفتگو نے کئی لوگوں کی توجہ حاصل کی،کچھ نے تو اسے ری ٹوئٹ کیا تو کچھ نے اپنے خیالات بھی ظاہر کیے۔