بھارتی اداکارہ  مُن مُن دتہ جرمنی میں حادثے کا شکار

بھارتی اداکارہ  مُن مُن دتہ جرمنی میں حادثے کا شکار
کیپشن: Indian actress Mun Mun Dutta suffered an accident in Germany

ایک نیوز نیوز:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ’ببیتا ایئر‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ  مُن مُن دتہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو حادثے سے متعلق اطلاع دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے معروف ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ’ببیتا ایئر‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ  مُن مُن دتہ کا کہنا تھا کہ  جرمنی میں میرا ایک ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں میرے بائیں گھٹنے پر شدید چوٹ آئی ہے۔    مُن مُن دتہ ان دنوں جرمنی میں چھٹیاں گزارنے کیلئے موجود ہیں جہاں ان کی کار کو حادثہ پیش آیا۔حادثے کی وجہ سے میں نے اپنا دورہ مختصر کردیا ہے اور فوری وطن واپس آرہی ہوں۔‘

 اداکارہ نے اپنے زخمی گھٹنے کی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا ’جی ہاں یہ میرا گھٹنہ ہے۔‘