فیفاورلڈ کپ، انگلینڈ کی ایران ، نیدرلینڈزکی سینیگال کوسنسنی خیزمقابلے کے بعد شکست

Nov 21, 2022 | 20:44 PM

 ایک نیوز نیوز: فیفاورلڈ کپ کے سنسنی خیزمقابلے جاری ہیں۔شائقین کا بھرپورجوش وخروش ،اپنی ٹیم کی جیت کیلئے امیدیں لگالیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے اپنے پہلے میچ میں ہی ٹائٹل کے ارادے ظاہر کردیے، گروپ بی کے اہم میچ میں انگلش ٹیم نے ایران کو 2-6 سے شکست دے دی۔قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ابتدا سے ہی ایران پر دباؤ بنائے رکھا۔ ایران کو دوران میچ اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب ان کے تجربہ کار گول کیپر حسین حسینی ساتھی کھلاڑی سے ٹکرانے کے باعث زخمی ہوکر باہر چلے گئے۔ ان کی جگہ پر آنے والے علی بیرانوند کا دفاع انگلش کھلاڑیوں کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ 

A strong start to the #FIFAWorldCup for @England! ???? #Qatar2022 pic.twitter.com/q7uW61H7ER

انگلینڈ نے پہلے ہاف کے اختتام پر ہی 0-3 کی برتری حاصل کرلی تھی جہاں 35ویں منٹ میں جوڈ بیلنگھم، 43ویں منٹ میں بوکایو ساکا اور پہلے ہاف کے ایکسٹرا ٹائم میں رحیم اسٹرلنگ نے گول کیا۔ دوسرے ہاف میں ایران نے نسبتاً بہتر مقابلہ کیا جہاں اس ہاف میں بھی اسے 3 گول لگے۔ تاہم اس نے بھی انگلینڈ کے خلاف دو گول داغ دیے۔انگلینڈ کی جانب سے 62ویں منٹ میں بوکایو ساکا نے گول کیا تو 65ویں منٹ میں مہدی تریمی نے گول کرکے ایران کی جانب سے پہلا گول کیا۔میچ کے 71ویں منٹ میں مارکس رشفورڈ نے گول بنایا جس کے بعد 90ویں منٹ میں جیک گیرالش نے گول کرکے اسکور 1-6 کردیا۔میچ کے آخری منٹ میں ایران کے مہدی تریمی نے پنالٹی اسٹروک کا فائدہ اٹھایا اور اپنی ٹیم کے لیے دوسرا گول کیا جس کے بعد میچ کا اختتام 2-6 پر ہوا۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز  نے سینیگال کو دو صفر سے ہرا دیا۔دوحہ میں کھیلےگئے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز  نے سینیگال کو  0-2 سے شکست دے دی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ بغیرکسی گول کے برابر تھا جس میں سینیگال کی ٹیم کا پلڑا نسبتاً بھاری رہا مگر اُن کےکھلاڑی گول نہ کرسکے۔

دوسرے ہاف میں بھی سخت مقابلہ ہوا تاہم نیدرلینڈز نے کھیل کے خاتمے سے 12 منٹ قبل گیپکو کے ذریعے برتر ی حاصل کی اور پھر کھیل کے بالکل آخری لمحات میں کلاسین نےگول کرکے ٹیم کی برتری دوگنی کردی۔

اس سے قبل آج کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ایران کو 2 کےمقابلے6 گول سے ہرا دیا۔
 

مزیدخبریں