آرمی چیف کی تعیناتی پر چودھری شجاعت کا وزیراعظم کو مشورہ

Nov 21, 2022 | 20:29 PM

ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم اور سینئر سیاست دان چودھری  شجاعت حسین کھل کر میدان میں آگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں سیاسی جماعتیں نہیں سیاسی لوگ انفرادی طور پر بیانات دے رہے ہیں۔ آرمی چیف کی تقرری پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کو آرمی چیف کی تقرری کے معاملے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ سیاست دانوں کی سیاست اپنی جگہ لیکن اب آرمی چیف کی تقرری حکومت کا فرض ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو خود آرمی چیف کا فیصلہ کرنا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ آئین کے مطابق کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم کو دوسروں سے مشورہ کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ آئین میں وزیراعظم کو تقرری کے معاملے پر دوسروں سے مشورہ کرنے کا نہیں لکھا ہوا۔ 

انہوں نے کہا کہ مونس الہی کو غیرذمہ دارانہ بیان نہیں دینا چاہیے۔ ہم نے پی ڈی ایم حکومت کا ساتھ کسی مجبوری کی وجہ سے نہیں دیا۔ ہمارا اپنا موقف ہے ہم سب جماعتوں کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے اور انشاءاللہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

مزیدخبریں