پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت : درخواست سماعت کیلئے مقرر

Nov 21, 2022 | 20:24 PM

ایک نیوز نیوز : پنجاب پولیس اور بیوروکریسی  میں سیاسی مداخلت کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ پنجاب پولیس میں سیاسی مداخلت کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کرے گی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ 23 نومبر کو سماعت کرے گا، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ میں شامل ہوں گے، دو مختلف درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کررکھی ہے۔
دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی چارج پر واپسی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر  ہوگئی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کریگاشہری محمد جاوید کی جانب سے چیف سیکرٹری کی رخصت کیخلاف درخواست دائر کی۔

مزیدخبریں