ہم نے آئی ایم ایف کی ایک بھی شرط پوری نہیں کی تھی ، شوکت ترین کا اعتراف 

We had not fulfilled even one condition of IMF, Shaukat Tareen admitted
کیپشن: We had not fulfilled even one condition of IMF, Shaukat Tareen admitted

ایک نیوز نیوز :سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اعتراف کیا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کی ایک شرط پوری نہیں کی ۔ہماری ٹانگیں نہیں کانپی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق شوکت ترین نے کہا کہ ملک کو اضافی 18 ارب ڈالرز چاہئیں، ڈالر 200 روپے تک لانے کا دعویٰ بھی پورا نہیں ہوا۔ان کا کہناتھا کہ ٹیکس مزید بڑھانا ہو گا، مہنگائی اور بڑھے گی، خیبر پختون خوا کو پیسے نہیں مل رہے، اسے تنخواہوں کی ادائیگی میں مسائل کا سامنا ہے۔شوکت ترین نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کو 750 ارب روپے سیلاب زدگان پر خرچ کے لیے رضامند کرنا چاہیے تھا۔ 
ان کا مزید کہناتھا کہ موجودہ حکومت اور اسحاق ڈار کا دعویٰ ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا، پاکستان جیسے ملک دیوالیہ نہیں ہوتے۔