پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز :ایس ایس پی آپریشنز کا روالپنڈی سٹیڈیم کا دورہ

پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز :راولپنڈی سٹیڈیم میں تیاریاں
کیپشن: پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز :راولپنڈی سٹیڈیم میں تیاریاں

ایک نیوز نیوز :راولپنڈی پاک انگلینڈ کرکٹ سریزکے حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا ۔
تفصیلات کےمطابق ایس ڈی پی اونیوٹاؤن وقاص خان اور دیگر سینئر افسران بھی ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کے ہمراہ تھے ،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان نے انٹری گیٹس، پارکنگ،ملحقہ عمارتیں، مارکیٹس، ڈبل روڈ، علامہ اقبال پارک، مری روڈ اور دیگر اہم مقامات کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کو پاک انگلینڈ کرکٹ سریزکے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ٹیمز اورمیچز کی سیکورٹی کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے تما م وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔