نوازشریف فیملی سمیت لندن سے یورپی ممالک کی سیر کو چلے گئے

Nov 21, 2022 | 18:39 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم  نوازشریف، مریم نواز، جنید صفدر اور حسین نواز لندن سے یورپی ممالک کی سیر کو چلے گئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، ان کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز لندن سے مختلف ممالک کی سیر کو چلے گئے۔

ذرائع  کے مطابق اگلے دس دنوں میں نواز شریف اور ان کی فیملی پانچ یورپی ممالک کا دورہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی فیملی گزشتہ رات ایک یورپی ملک پہنچی ہے۔

خیال رہے کہ مریم نواز شریف کئی روز سے لندن میں موجود ہیں اوروالد کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

مزیدخبریں