گوالہ کالونی میں مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ 

گوالہ کالونی میں مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ 
کیپشن: Decision to grant ownership rights in Guwala Colony

ایک نیوز نیوز:حکومت نے گوالوں کو دودھ،دہی کی قیمتوں میں اضافے سے بھی بڑی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرصدارت گوالہ کالونیز میں پراپرٹی رائٹس دینے کے حوالے سے اجلاس  ہوا۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاگیاکہ گوالہ کالونیز کا آن گراونڈ سروے مکمل کر لیا گیا ۔گوالوں کو پراپرٹی رائٹس دینے کی سمری کابینہ کو بجھوانے کا فیصلہ  کیاگیا۔ضلعی انتظامیہ لاہور، کارپوریشن اور لائیوسٹاک سروے ٹیموں میں شامل تھے۔ گوالہ کالونی ماڈل ٹاؤن میں 1300 اور ہربنس پورہ میں 617 پلاٹس گوالوں کے زیر استعمال ہیں ۔پراپرٹی کی دوبارہ منتقلی پر کمیٹی نئے ریٹس مقرر کرے گی۔

اجلاس میں کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی سی لاہور، اے ڈی سی آر ،لائیوسٹاک سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔