سی سی پی او لاہور کی تاریخ پیدائش کا تنازع ، مسئلہ حل نہ ہوا

Nov 21, 2022 | 18:28 PM

ایک نیوز نیوز : سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی سروسز ٹربیونل درخواست پر آج بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کوئی کمنٹس نہ بھیجے ،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو 15 دسمبر تک انتظار کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق سروسز ٹربیونل نےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ایک بار پھر کمنٹس مانگ لئے اور سی سی پی او کو 15 دسمبر تک  انتظار کرنے کا کہا گیا ہے ، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر اپنی نوکری کی مدت 2 سال 8 ماہ بڑھانے کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ہی کمنٹس کا انتظار کر رہے ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق غلام محمود ڈوگر  23 اپریل 2023  کو ریٹائرڈ ہو جائینگے۔
 سی سی پی او نے درخواست میں کہا کہ 1993 میں پولیس سروس جوائن کی اسوقت شناختی کارڈ پر تاریخ پیدائش 23/ 4 /1963 ہے، اصل تاریخ پیدائش 28/ 12 / 1965 ہے ،قانون کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم اپنی مدت ملازمت کے ابتدائی  2 سال کے اندر اپنا شناختی کارڈ ٹھیک کروا سکتا   غلام محمود ڈوگرنے 2019 میں نادرا کےریکارڈ میں تبدیلی کے لئے لاہور کی سول عدالت سے ڈگری جاری کروائی لیکن سروس بک میں ریکارڈ تبدیل نہ ہوا آج 14 اکتوبر کو سروسز ٹربیونل نے اسٹیبلشمنٹ سے کمنٹس مانگے تھے ،  سروسز ٹربیونل نے وکلاء کونسل کو بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کوئی کمنٹس نہیں بھجوائے اگلی تاریخ 15 دسمبر دے دی گئی لاہور۔ سروسز ٹربیونل نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی درخواست  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے  پانچویں بار کمنٹس مانگے تھے جو نہ آئے ہیں۔

مزیدخبریں