پسرور میں سب انسپکٹر کی مبینہ طورپررشوت لینے کی ویڈیو وائرل

پسرور میں سب انسپکٹر کی مبینہ طورپررشوت لینے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: A video of a sub-inspector allegedly taking a bribe in Pasarur has gone viral

 ایک نیوز نیوز:عوام کی د اد رسی کے بجائے پولیس نے رشوت وصول کرکے کام کرنامعمول بنالیا۔پولیس میں کالی بھیڑوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔

تفصیلات کے مطابق پسرور تھانہ صدر کے سب انسپکٹر کی مبینہ طور پر  رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سب انسپکٹر گل نواز کو رشوت لیتے ہوئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ مدعی مقدمہ  نے الزام لگایا ہے کہ سب انسپکٹر گل نواز نے ہوٹل میں مجھ سے 30  ہزار روپے رشوت لی ہے۔جس کی ویڈیو بھی بنائی گی ہے۔سب انسپکٹر گل نواز کو رشوت لیتے ہوئے  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈی پی او سیالکوٹ محمد فیصل کامران نے کاروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر گل نواز کو معطل کر دیا۔  سب انسپکٹر گل نواز نے شہری سے رشوت وصول کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔