ایک نیوز نیوز(ریاض احمد کچھی)میاں چنوں کے نواحی علاقہ 2لاٹ کے قریب ڈکیتی کی بڑی واردات پرڈی ایس پی سرکل راؤطارق پرویز نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچے۔ٹیم نے شواہد اکٹھے کئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ مالک شاہ رسول سے 30 لاکھ روپے نقدی چھین لی ۔ڈاکوفرار ہونے لگے تو موٹرسائیکل کی گراری ٹوٹ گئی ۔ڈاکوؤں نے ایک اور مسافر کی موٹرسائیکل چھین لی ۔ پکار 15 پر کال موصول ہونے پر ڈی ایس پی میاں چنوں راؤ طارق پرویز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔