پانچ ملکی سنٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ  کااعلان

پانچ ملکی سنٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ  کااعلان
کیپشن: Announcement of five-nation Central Asian Volleyball Championship

ایک نیوز نیوز:لاہور میں پانچ ملکی سنٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ  24 سے 29 نومبر تک لاہور میں منعقد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پانچ ملکی سنٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ  میں پاکستان سمیت ایران، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔مقابلے سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونگے، ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائیگا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی ایونٹ 17 سال کے وقفے کے بعد پاکستان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔والی بال چمپئن شپ سنگل لیگ کی طرز پر کھیلی جائے گی جس کے اختتام پر2 ٹاپ سکور کرنے والی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی جبکہ تیسرے اور چوتھے پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیمیں 29 نومبر 2022 کو تیسری پوزیشن کے لیے کھیلیں گی۔ پاکستان والی بال کی ٹیم نے گزشتہ 2 سالوں میں عالمی رینکنگ میں 12 درجے اضافہ کیا ہے۔پاکستان کی مرد ٹیم نے والی بال کھیلنے والے 222 ممالک میں سے 51 ویں نمبر سے 39 رینک حاصل کیے ہیں۔ پاکستان ایشیا اور اوشیانا زون کے 65 ممالک میں ساتویں نمبر پر ہے۔چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب نے کہا کہ امید ہے کہ اگلے دوسالوں میں پاکستان انشا اللہ ایشیا میں فتح کے اسٹینڈ پر ہوگا اور ورلڈ چمپئن شپ کے لیے کھیلے گا۔ پاکستان ورلڈ اولمپکس 2028 میں کوالیفائی کرنے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کی کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت کھلاڑیوں کا اچھا پول ہے اور ہم اولمپکس کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے لڑکوں کو اعلی معیار کے عالمی کوچز کے تحت تربیت دیں گے۔