لندن کا عدالتی نظام مضبوط،تسنیم حیدر وہاں جھوٹ نہیں بول سکتا،فیاض الحسن چوہان 

لندن کا عدالتی نظام مضبوط،تسنیم حیدر وہاں جھوٹ نہیں بول سکتا،فیاض الحسن چوہان 
کیپشن: London's judicial system is strong, Tasneem Haider cannot lie there, Fayyazul Hasan Chauhan

ایک نیوز نیوز:ن لیگ کے رہنما تسنیم حیدر شاہ کے الزامات پرتحریک انصاف نے بڑا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کاکہنا تھا کہ کل تسنیم حیدر شاہ نام کریکٹر سامنے آیا جس کا ارشد شریف قتل کیس اور عمران خان پر حملہ کیس سے تعلق ہے ۔کل جو باتیں سامنے آئیں ہیں وہ انوکھی نہیں ہیں ۔آل شریف کی تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو نواز شریف کے والد کی مل کوئی مزدور احتجاج کرتا تھا تو اسے بھٹی میں پھینک دیا جاتا تھا۔ماڈل ٹاؤن ، چوہدری شیر علی کا بیان ، رانا ثنا اللہ کا بیان اور عابد باکسر کے بیان سامنے ہیں۔سوشل میڈیا یا کچھ میڈیا پر کہا جا رہا کہ تسنیم حیدر کا ن لیگ سے تعلق نہیں ۔ 

ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا تھا کہ اگر لندن میں کھڑے ہو کر کسی شخص نے نواز شریف اور ان کے خاندان کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے تو وہ جھوٹ نہیں بول سکتے۔کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ لندن کا عدالتی نظام اسے نظام عبرت بنا دے گا۔نہال ہاشمی نے ججز کو دھمکیاں دے دی تھیں۔ جس نے غیر اخلاقی طور پر اتنی بڑی قربانی دی اور نا اہل ہوا۔نہال ہاشمی کو انہیں فلیٹس کے اندر نواز شریف نے ہاتھ کے اشارے سے دھتکار دیا تھا ۔نہال ہاشمی جیسے شخص کو اجازت نہیں ملتی ان فلیٹوں میں جانے کی ۔اگر تسنیم حیدر جیسا بندہ ان فلیٹوں کے اندر جا کر بیٹھتا ہے تو کیا اس کو نواز شریف اور اس کے لوگ نہیں جانتے ہوں گے ۔تسنیم حیدر کے انکشافات کے بعد عوام سمجھ رہی ہے کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی جا رہی ۔پنجاب حکومت کو تسنیم حیدر سے رابطہ کر کے شامل تفتیش کرنا چاہیے ۔اب یہ کیس نئے انداز میں چلے گا اور ساری چیزیں سامنے آئیں گی۔نواز شریف کے خاندان سے کسی بھی انتقامی کارروائی کی توقع کی جا سکتی ہے ۔عدلیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس حوالے سے تحقیقات ہونی چاہیے۔سول اور ملٹری کے ادارے اس حوالے سے فوری کام شروع کریں