ایک نیوز نیوز : ملائیشیا میں قبل از وقت عام انتخابات میں حزب اختلاف کے رہنما انور ابراہیم کی قیادت میں اتحاد 61 نشستوں کے ساتھ آگے ہےجبکہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 53 سالوں میں پہلی باربدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ملائیشیا کے عام انتخابات میں177 نشستوں پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔حزب اختلاف رہنما انور ابراہیم کے اتحاد کی 61 نشستوں کےساتھ برتری ہے، سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کا اتحاد 60 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور وزیراعظم اسماعیل صابری کا حکمراں اتحاد 24 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔حکومت سازی کے لیے پارلیمان کی 112 نشستوں پر کامیابی ضروری ہے۔دوسری جانب مہاتیر محمد 53 سال میں پہلی مرتبہ اپنی پارلیمانی سیٹ ہار گئے ۔مہاتیرمحمد نے دو دہائیوں سے زائد عرصے تک ملائیشیا کے وزیر اعظم کے طور پر کام کیا وہ اپنی پارلیمانی نشست برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔
ملائیشیا : عام انتخابات مہاتیر محمد کو پہلی بار شکست کا سامنا
Nov 21, 2022 | 17:35 PM