امپورٹڈ سرکار عوام اور اداروں کو آمنے سامنے کھڑا کرنا چاہتی ہے،عمران خان

Nov 21, 2022 | 17:22 PM

ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان ان دنوں لاہور کے علاقے زمان پارک میں رہائش پذیر ہیں۔ جہاں ان سے پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی کارروائیوں کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ 

کارکنان نے عمران خان کو بتایا کہ ایف آئی اے کی انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کارکنان کو بلاوجہ نوٹسز بھیج کر ہراساں کیا جارہا ہے۔ 

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ظلم کا یہ دور ختم ہونے والا ہے، آئندہ آنے والے وقتوں میں اظہار رائے کی آزادی ہوگی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ سرکارعوام اور اداروں کو آمنے سامنے کھڑا کرنا چاہتی ہے۔

مزیدخبریں