ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیرسماعت تھا۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما اسحاق ڈار نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کیلئے درخواست دے رکھی تھی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بریت کی درخواست پر دلائل سنے۔ جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک فیصلہ سنائے جانے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔