چینی کی قیمت میں فی کلو 4روپے اضافہ

Nov 21, 2022 | 16:58 PM

ایک نیوز نیوز:حکومت نے چینی مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔مہنگائی کی چکی میں پستی ہوئی عوام کی مشکلات مزید بڑھادیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں چینی کے دام بڑھنے لگے۔  چینی کی قیمت 4 روپے کلو بڑھ گئی۔ 50 کلو گرام چینی  کا تھیلا  200 اضافے سے 8900 روپے ہو گیا ۔ 3 روز کے دوران چینی کا تھیلا 400 روپے بڑھا  دیں۔ چینی کی پرچوں قیمت 95 سے 100 روپے کلو ہو گئی۔

واضح رہے کہ  وزارت پیداوار اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی برآمد سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں حکومت 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے پر آمادہ ہو گئی ہے، شوگر ملز مقامی چینی کی قیمت میں فوری اضافہ نہیں کریں گی تاہم نیا اسٹاک آنے پر چینی کی قیمت بڑھ سکتی ہے۔حکومت نے شوگر ملز مالکان کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے شوگر ملز مالکان کو بروقت کرشنگ کی ہدایت کرنے اور تیار چینی مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی ہدایت دینے کے بجائے چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

  شوگرملز کے ذرائع  کا کہنا ہے کہ گنےکی کرشنگ بھی اسی ماہ شروع کر دی جائے گی۔سرپلس چینی کی برآمد سے ملک کو ایک ارب ڈالر زرمبادلہ ملے گا اور شوگر ملز مالکان اسی ہفتے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی اگر مقامی مارکیٹ میں فروخت کی جاتی تو عوام کو چینی سستے داموں مل سکتی تھی۔
 

مزیدخبریں