ایک نیوز نیوز:ڈپٹی کمشنرلاہورمحمد علی کی درخواست پر جی ایم آپریشن عزیزشاہ نے اورنج لائن میٹروٹرین کی معطلی کاحکم جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق جی ایم ماس ٹرانزٹ ا تھارٹی عزیزاللہ کاکہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے پہلے ٹرین کی رفتار کو کم کرنے کیلئے کہا گیا ۔ڈپٹی کمشنر کی کال پر اورنج لائن میٹرو ٹرین کو بند کیا گیا۔اورنج لائن ٹرین کی تمام بوگیاں ڈپو پہنچا دی گئیں ۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا کہ کہ ڈپٹی کمشنر نے اورنج لائن آپریشن کو معطل کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی ۔ضلعی انتظامیہ کے علم میں لائے بغیر اورنج لائن ٹرین کا آپریشن معطل کیاگیا۔لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کاسامنا ہوتو ٹرین آپریشن معطل کرنے کی تجویز دی جاتی ہے ۔اس وقت لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کنٹرول میں ہے۔ہوسکتاہے ماس ٹرانزٹ اتارٹی نے مینٹینیس کی وجہ سے ٹرین آپریشن معطل کیا ہو:۔