ایک نیوز نیوز: کرکٹ کا عالمی مقابلہ ہو یا فٹ بال کا انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہو، لوگ میچوں میں ہار اور جیت کی قبل از پیشگوئیوں کے لیے کئی طریقے اختیار کرتے ہیں۔ کھیلوں کے عالمی مقابلے جواریوں کے لیے بھی بہترین موقع ہوتے ہیں۔
فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے آغاز کے ساتھ ہی جیت اور ہار کی پیشین گوئیوں کا کھیل شروع ہو گیا ہے جس میں مختلف طریقوں سے جانوروں کا استعمال ہوتا ہے۔اس تناظر میں برطانیہ کی ایک اونٹنی نے قطر اور ایکواڈور، انگلینڈ اور ایران کے ابتدائی میچوں کے نتائج کی پیش گوئی کی ہے۔
برطانوی اخبار ’دی سن‘ کی رپورٹ کے مطابق ’کیمیلا‘ نامی اونٹنی نے گروپ ٹو میں انگلینڈ ایران میچ کے فاتح کی پیش گوئی کی۔
اونٹنی کے مالکان جینی اور ورنن مور نے وضاحت کی کہ انہوں نے اونٹنی سے انگلینڈ اور اس کے حریف کے جھنڈوں میں سے کسی ایک کے انتخاب کا کہا جو اس کے سامنے چند میٹر کے فاصلے پر تپائی پر رکھےگئے تھے۔ اس نے انگلینڈ کے لیے جیت کا انتخاب کیا تھا۔
لیکن بدقسمتی سے قطر کے لیے کیملا کا خیال درست ثابت نہیں ہوسکا کیونکہ اس نے افتتاحی میچ میں قطر کے جیتنے کی پیش گوئی کی تھی
جینی نے کہا،"کیملا مضبوط قوت ارادی رکھتی ہے اور اسے ہمیشہ معلوم ہوتا ہے کہ کھانے کا وقت کب ہے۔ اس لیے ہمیں ورلڈ کپ کے نتائج کی پیشین گوئی کرنے کی اس کی صلاحیت پر پورا بھروسہ ہے۔