پنجاب میں 30مقامات پر ایئراورواٹرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ

Nov 21, 2022 | 16:30 PM

ایک نیوز نیوز:پنجاب میں بڑھتی ہوئی سموگ پرقابوپانے کیلئے پنجاب حکومت نے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت صوبے کے 10اضلاع میں ایئراورواٹرکوالٹی سسٹم لگائے گی ۔وزیرِاعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی زیرِصدارت اجلاس منعقدہواجس میں فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی طورپر10اضلاع میں واٹراورایئرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگائے جائیں گے۔ پنجاب میں30 مقامات پرایئرکوالٹی سسٹم قائم کئے جائیں گے جبکہ15مقامات پرواٹرکوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔

وزیاعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ لاہورمیں 25الیکٹرک بسوں کاپائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جائےگااورپنجاب کے6 ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کوسولرانرجی پرمنتقل کیاجائے گا۔

مزیدخبریں