ایک نیوز نیوز: شیخوپورہ میں تریڈے والا کے قریب دوران ڈکیتی شہریوں کی فائرنگ سے1 ڈاکو ہلاک 1 راہگیر زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں شہریوں نے ڈکیتی میں ملوث ڈاکو پر گولی چلا دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک راہگیر شدید زخمی ہو گیا ہے۔
ڈی پی او نوید ارشاد کا اس مو قعہ پر کہنا ہےکہ15 کی کال موصول ہونے پر پولیس جب موقع پر پہنچی تو 1 ڈاکو شدید زخمی حالت میں ملا۔ ڈاکو کے پاس سے اسلحہ , 125 موٹر سائیکل اورنقدی وغیرہ بھی ملی ہے۔ ڈاکو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی شناخت بابر دیندار کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ ڈاکو چوری, ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ ڈاکو ممکنہ طور پر راہگیروں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔زخمی ہونے والا شخص علاج معالجہ کے لیے ہسپتال روانہ کیز گیا تھا۔