ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی تیاری میں ملوث کمپنیز پر پابندی

لائسنس ہولڈرز کی فہرست اوگرا ویب سائٹ پر موجود ہے۔ 
کیپشن: لائسنس ہولڈرز کی فہرست اوگرا ویب سائٹ پر موجود ہے۔ 

ایک نیوز نیوز: کمشنر لاہور محمد عامر جان کے ایل پی جی سلنڈرز کی تیاری وفروخت کے حوالے سے اہم فیصلے جاری کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  کمشنر لاہورمحمد عامر جان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کمشنر لاہور کی جانب سے کہا گیا کہ تمام ڈی سیز ایل پی جی سلنڈرز کی غیر قانونی تیاری میں ملوث کمپنیز پر کریک ڈاون کریں۔ڈی سیز یقینی بنائیں کہ ضلع میں غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر کی فروخت نہ ہو۔ ایل پی جی سلنڈرز مینوفیکچرنگ اور ڈسٹریبیوشن کے لائسنس ہولڈرز کی فہرست اوگرا ویب سائٹ پر موجود ہے۔ 

کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ان سرٹیفائیڈ مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز کیخلاف اوگرا سیکشن 29کے تحت سزائیں مقرر ہیں۔تمام ڈی سیز سخت کریک ڈاون کریں۔غیر معیاری سلنڈرز انسانی المیوں کو جنم دیتے ہیں۔ جوائنٹ ڈائریکٹر اوگرا،تمام اضلاع کے اے ڈی سی جی ز،ڈی او سول ڈیفنس نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کی قیادت میں وفد نے بھی شرکت کی۔