ایک نیوز نیوز: جو بائیڈن امریکی تاریخ میں پہلے صدر ہیں جو صدارت کے دوران ہی اپنی عمر کے 80 ویں سال تک پہنچ گئے ہیں۔
سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک جذباتی پیغام شئیر کیا ہے۔ جس میں ان دونوں کی ایک ساتھ رقص کی تصاویر تھیں۔
اپنی طرف سے خاتون اول نے اپنی ٹویٹ میں لکھا میں کسی اور کے ساتھ ڈانس نہیں کرنا چاہتی۔ سالگرہ مبارک ہو جو! میں تم سے پیار کرتی ہوں۔
دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن نے اس موقع پر انہوں نے اپنی سالگرہ منانے کی کسی باقاعدہ تقریب کا اعلان تو نہیں کیا تاہم انہوں نے اپنی بیوی سے محبت کا ایک پیغام دیا اور بیوی کے ساتھ رقص کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ دوسر ی طرف ان کی اہلیہ جل بائڈن نے ان کے کیک کاٹنے کی تصویر بھی ٹوئیٹر پر شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مکمل سالگرہ ، جو بائیڈن کے پسندیدہ کوکونٹ کیک کے ساتھ۔