اے این ایف کی کارروائی، افغانی باشندے سے 94 کلو چرس برآمد

Nov 21, 2022 | 15:30 PM

ایک نیوز نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس نے  کراچی اورنگی ٹاؤن کے قریب کاروائی کرتے ہوئے  ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹو فورس کی پاکستان بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اے این ایف کارکنان منشیات فروشوں کیخلاف سر گرم ہیں۔ اے این ایف نے بڑی کار روائی کرتے ہوئے کراچی کے رہائشی سے 2 کلو  400 گرام چرس برآمد کر لی ہیں۔ 

اے این ایف نے کچلاک کوئٹہ میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے  افغان باشندے سے 94 کلو چرس برآمد  کر لی ہے۔ جس میں قندھار کا رہائشی ملزم گرفتار  کر لیا گیاہے۔  اے این ایف کا کہنا ہ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا گیاہے۔ 

مزیدخبریں