ایک نیوز نیوز: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج پیر کو شروع ہو گیا ہے۔
پیر کو وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنی مختصر ٹویٹ میں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی تقرری کا عمل شروع ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ عمل آج ہی شروع ہوا ہے اور جلد آئینی تقاضوں کے مطابق مکمل کر لیا جائے گا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ سمری وزارت دفاع سے آئندہ ایک دو روز میں بھجوا دی جائے گی، اور 25 نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا عمل مکمل ہوجائے گا۔
س معاملے پر اتحادیوں کے ساتھ مشاورت ہو رہی ہے اور ان کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے، جب سمری آئے گی تو اس میں شامل ناموں پر بات چیت ہوگی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’کسی قسم کا کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔ ناموں پر کوئی بحث یا تمحیص نہیں ہوئی۔ سمری آئے گی تو سب کو اعتماد میں لیا جائے گا اور مسلح افواج کی قیادت کی رائے کو بھی سامنے رکھا جائے گا۔‘
وزیر دفاع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں، ان سے ملاقات میں موجودہ حالات پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں سے متعلق کہا کہ ’میڈیا پر جو کچھ آ رہا ہے وہ میڈیا کا حق ہے لیکن اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔‘
خیال رہے کہ رواں ماہ نومبر کی 29 تاریخ کو پاکستان کے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ریٹائر ہو رہے ہیں اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان کے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دورے جاری ہیں۔
پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پہ تقرری کا عمل آج شروع ھو چکا ھے انشاءاللہ جلد تماتر آئینی تقاضوں کیمطابق تکمیل ھو جاۓگا.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 21, 2022
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے نئے آرمی چیف کی تعیناتی 25نومبر تک کر دی جائے گی ۔اس حوالے نا تو کوئی ڈیڈ لاک ہے اور نہ ہی کوئی پریشر ہے ، ابھی تک وزیراعظم ہاؤس کوسمری موصول نہیں ہوئی۔???????????? pic.twitter.com/iG4njuX6LH
— waqar satti ???????? (@waqarsatti) November 21, 2022
دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی ہے۔ صحافیوں نے وزیردفاع سے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سوال پوچھا۔ جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ اپنا بیان دے چکا ہوں اس کے علاوہ میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں۔
صحافی نے سوال کیا اہم تقرری پر کوئی ڈیڈ لاک تو نہیں؟ خواجہ آصف نے جواب دیا کہ اگر آپ ہوائیاں نہ چھوڑتے پھریں تو ایسی کوئی بات نہیں۔