ایک نیوز نیوز: معروف ترکش باورچی نصرت گوکے المعروف سالٹ بی کے ابو ظہبی میں قائم ریسٹورنٹ میں گاہکوں کے ایک گروپ کو 6 لاکھ 15 ہزار اور پینسٹھ درہم، جو کہ پاکستانی کرنسی میں 3 کروڑ 77 لاکھ روپے ہیں، سے زائد کا بل تھما دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ابوظہبی کے المریہ جزیرے پر قائم ریسٹورنٹ میں ایک گروپ نے قسم قسم کی شراب کے آرڈرز دیئے جن میں دنیا کی مہنگی ترین شراب بھی شامل تھی۔
اس آرڈر کا کُل بل 3 کروڑ 77 لاکھ اٹھائیس ہزار چھ سو روپے بنا جبکہ اس میں ٹیکسز بھی شامل کیے گئے۔ تاہم 14 افراد کے گروپ نے رقم پول کرکے بل ادا کیا۔
سالٹ بی نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل سے اس بل کی تصویر شیئر کی جس نے ہر کسی کو حیران کر ڈالا۔ یہ تصویر اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
سالٹ بی کی پوسٹ پر لوگوں نے تنقید کی اور کچھ نے لکھا کہ کھانے کی اشیا کی قیمتیں مضحکہ خیز ہیں۔