ایک نیوز نیوز: کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ایف ٹی ایکس ( FTX)نے اپنے 3 اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کردیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں کرپٹو کرنسی ایکسچینج ایف ٹی ایکس نے دیوالیہ پن کے تحفظ کیلئے امریکی عدالت کے تحقظ کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا۔ حال ہی میں کمپنی نے شریک بانی گیری وانگ سمیت کچھ اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کر دیا ہے۔
برطرف ہونے والےدیگر عہدیداروں میں انجینئرنگ ڈائریکٹر نشاد سنگھ اور کیرولین ایلیسن شامل ہیں۔قبل ازیں کمپنی کے دیوالیہ ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹیو سیم بینک مین فرائیڈ بھی مستعفی ہوگئےتھے۔ سیم بینک فرائیڈ کرپٹو کرنسی ایکسچینج ایف ٹی ایکس کے مالک تھے اور کم عمری میں کھرب پتی بن چکے تھےلیکن حال ہی میں انھیں نقصان ہوا جس کو بلومبرگ نے فردِ واحد کا سب سے زیادہ خسارہ قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرپٹو سرمایہ کاری کی دنیا میں بنک مین فرائیڈ کی اچھی حیثیت کے باوجود واشنگٹن میں ایف ٹی ایکس کے مالی استحکام کے بارے میں شکوک و شبہات پہلے سے ہی بڑھ رہے