سرگنگا رام کی  پڑپوتی کا والدہ کے ہمراہ لاہورکا دورہ

 گنگارام کے خون کا میری رگوں میں ہونا ہے۔
کیپشن: گنگارام کے خون کا میری رگوں میں ہونا ہے۔

ایک نیوز نیوز: ورمونٹ سے امریکی سینیٹ کی ممبر بننے والی کیشا رام اپنی والدہ کے ہمراہ لاہور پہنچی ہیں  انہوں نے شہر کے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق جدید لاہور  کے بانی سر گنگا رام کی پڑپوتی ورمونٹ سے سینیٹ کی ممبر منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے 6جنوری کو  امریکی آئین کا حلف لیتے ہوئے شلوار قمیض پہن کر اٹھایا تھا
 ان کا کہنا تھا کہ  میرے لیے امریکہ میں بھی عوامی خدمت کے کاموں میں دلچسپی کی وجہ گنگارام کے خون کا میری رگوں میں ہونا ہے۔
کیشا رام نے کہا  کہ امریکا سمیت تمام اقوام ان سے بے لوث سخاوت اور فرض نبھانے جیسی صفات کو سیکھ سکتی ہیں۔ میں نے امریکا میں لوگوں کو ایک صدی قبل سر گنگا رام کے کارناموں اور ان کے چھوڑے ہوئے ورثے کے بارے میں بتایا تو وہ لوگ حیران رہ گئے۔


لاہوریوں کے نام اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے سنا تھا کہ لاہور کے لوگ میرے پردادا کے لیے روزانہ دعائیں کرتے ہیں اس وقت تک مجھے صحت عامہ اور خواتین کی تعلیم کے لیے ان کی خدمات کا اندازہ نہیں تھا، جن لوگوں نے مجھے اپنے ورثے کو جاننے میں مدد کی تاکہ میں اسے جاری رکھ سکوں، ان سب کا شکریہ