ایک نیوز نیوز: ایک طرف محکمہ تعلیم میں تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ جبکہ دوسری طرف من پسند افراد کے تبادلے کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے من پسند افراد اور سفارشی اساتذہ کے پابندی کے باجود تبادلےکر دیے ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ایک ہفتے میں ڈیڑھ سو سے زائد اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی شخصیات کی سفارشات پر تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث اساتذہ تنظیمیں بھی محکمہ سکول ایجوکیشن سے نالاں ہیں۔
،پنجاب ٹیچر یونین کا کہنا ہے کہ تبادلے سفارش کی بجایے میرٹ پر ہونے چاہیے ہیں۔اپریل سے میرٹ والے اساتذہ تبادلوں کے منتظر ہیں۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی یو کا کہنا ہے کہ سفارشی بنیادوں پر تبادلوں کر سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔