فیس بک پروفائل سے مذہبی، سیاسی اور جنسی ترجیحات ہٹا دے گی

Nov 21, 2022 | 12:13 PM

ایک نیوز نیوز: فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا نے کہا ہے کہ وہ صارفین کے فیس بک پروفائلز سے پسند اور ترجیح کے چار زمرے ختم کر رہی ہے۔ ان میں مذہب، جنسی میلان، سیاسی پسند یا ناپسند اور ایڈریسزکو ختم کیا جا رہا ہے۔ فیصلے پر یکم دسمبر سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

فیس بک نے اس ضمن میں بعض صارفین سے کہا ہے کہ وہ اب تک کئی پروفائل کے شعبوں کو ہٹا چکا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ دیگر صارفین کو فیس بک کے استعمال میں آسان نیوی گیشن کے لیے یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

میٹا نے یہ بھی کہا کہ جن افراد نے فیس بک پر پہلے دیئے گئے ان فیلڈز کو بھرا تھا ہم نے انہیں ہٹادیا ہے، اور اگر آپ یہ معلومات لکھیں گے تو جلد ہی انہیں مٹادیا جائے گا۔

فیس بک پہلے ہی جنوری 2022 سے صارفین ٹارگٹنگ کے آپشنز ہٹانا شروع کر چکی ہے، جس میں اس کا دائرہ کار خاصہ وسیع ہے اور ان ترجیحات میں صحت، قومیت، علاقائیت، سیاسی وابستگی، جنسی ترجیحات اور دیگر امور شامل ہیں۔

مزیدخبریں