گوہر علی ، ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مخالف تحریک میں 26 نومبر کو راولپنڈی میں انسانی سمندر لانے کی منصوبہ بندی، پی ٹی آئی قیادت نے سر جوڑ لئے۔
تحریک انصاف نے 26 نومبر کی کال کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی پر کام شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پارٹی رہنماؤں اور ذیلی تنظیموں کو مختلف ٹاسک سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 26 نومبر کو راولپنڈی میں انسانی سمندر لانے کی منصوبہ بندی جاری ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی اور تحصیل تنظیموں کو باقاعدہ عوام لانے کا ٹاسک دیا جائے گا اور اس حوالے سے اہم رہنماؤں پر مشتمل مختلف کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کئے جائیں گے ۔ اسی طرح ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی اپنے اپنے حلقوں سے زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کے پابند ہوں گے ۔کوارڈینیٹر ہر ضلعی و تحصیل عہدیداران سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ حاصل کریں گے۔ جبکہ کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے مختلف شہروں میں ورکرز کنونشن کئیے جائیں گے جن سے تحریک انصاف کے اہم رہنما خطاب کریں گے۔
تحریک انصاف کی لیڈرشپ میٹنگ آج طلب کی جا رہی ہے، عمران خان کی صدارت میں ہونے والی اس ملاقات میں سیاسی صورتحال، #حقیقی_آزادی_مارچ کے راولپنڈی مرحلے اور دیگر معاملات پر گفتگو ہو گی، ملک کا معاشی بحران اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال بھی زیر گفتگو ہو گی۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 21, 2022