ایک نیوز نیوز: چیف سلیکٹر محمد وسیم نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلئے 18 رکنی پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ، عبداللہ شفیق ، ابرار احمد، اظہر علی ، فہیم اشرف ، حارث رؤف ، امام الحق ، محمد علی ، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ ، نعمان علی ، سلمان علی آغا ، سرفراز احمد ، سعود شکیل ، شان مسعود اور زاہد محمود ٹیم کا حصہ ہیں۔ شاہین آفریدی انجری کے باعث اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں۔ یاسر شاہ اور فواد عالم بھی ٹیم میں اپنی جگہ نہیں بنا سکے
???? Our 18-player squad for the three-Test series against England ????#PAKvENG pic.twitter.com/NOXoTMPYDx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 21, 2022
محمد وسیم نے ورلڈ کپ کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں اچھا کھیلا بابر اعظم اور ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔