فیفا ورلڈ کپ افتتاحی تقریب ،4 لوگ دائرہ اسلام میں داخل

Nov 21, 2022 | 11:36 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  قطر میں گزشتہ روز فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز ہو گیا ہے یہ فٹبال ورلڈ کپ تاریخ کا ایک منفرد ورلڈ کپ  ہےجس میں پہلی بار کسی ورلڈ کپ کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران دنیا بھر سے آئے ہوئے شائقین کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانے کے لیے دعوت وتبلیغ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔ تمام اسٹیڈیمز میں وضو خانے اور نماز پڑھنے کے لئے جگہ بنائی گئی ہے۔ اسٹیڈیم میں میچز کے دوران شراب بیچنے اور پینے پر پابندی ہے۔ قطر میں ہونے والے اس ورلڈ کپ میں قطری حکومت نے ہم جنس پرستوں کو چھوٹ دینے سے انکار کیا۔

لیکن جس چیز نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور تماشائیوں کو مسحور کر دیا وہ 20 سالہ قاری غنیم المفتاح کی قرآن پاک کی آیات کی تلاوت کی جو فیفا ورلڈ کپ کے سفیر بھی ہیں۔  غنیم نے قرآنی آیات پڑھی جس کا ترجمہ ہے کہ اے لوگو، بیشک ہم نے تمہیں ایک مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے اور تمہیں قومیں اور قبیلے بنائے ہیں تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔" غنیم کا کہنا تھاکہ یہ شاید پہلا موقع ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کا آغاز قرآنی آیات سے ہوا۔

قطر نے عالم اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کو فیفا ورلڈ کپ 2022 سے قبل مذہبی لیکچر دینے کی دعوت دی ۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مذہبی لیکچر دیا جس کے نتیجے میں 4 لوگوں نے اسلام قبول کیا۔  قطر جیسے چھوٹے ملک نے عالمی سطح کے ایک بڑے ایونٹ کے لئے کامیابی کے ساتھ شاندار انتظامات کیے گئے ہیں وہی دوسری طرف اس ایونٹ کے ذریعے اپنی مذہبی تعلیمات اور قومی ثقافت کو اجاگر کرنے کا اہتمام بھی کیا  گیاہے ۔

مزیدخبریں