ایک نیوز نیوز: فلم ' مائٹی مارفن پاور رینجرز ' میں مرکزی کردار نبھانے والے جیسن ڈیوڈ فرینک چل بسے۔ ان کی عمر 49 برس تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جیسن ڈیوڈ کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی، لیکن کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے ٹیکساس میں خود اپنی جان لی، ان کی فیملی کی جانب سے بھی ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے پرائیوسی کی درخواست کی گئی ہے۔ ہالی ووڈ اداکار کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔
فرینک نے 1990 کی دہائی کی مشہور فلم مائٹی مارفن پاور رینجرز میں ٹومی اولیور کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد پاور رینجرز پروجیکٹس میں مختلف کردار ادا کیے، مائیٹی مورفن پاور رینجرز” سیریز بچوں کی مقبول فرنچائز بن کر سامنے آئی تھی۔
حال ہی میں انہوں نے 'لیجنڈ آف دا وائٹ ڈریگن' میں کام کیا اور اس میں ماضی کے 'پاور رینجرز' کے دیگر کاسٹ ممبران بھی شامل تھے۔
فرینک مارشل آرٹسٹ بھی تھے، انہوں نے پہلی بار 2010 میں رنگ میں اپنا ڈیبیو کیا۔ انہوں نے مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں میں حصہ بھی لیا۔