بل گیٹس کی انسانیت کی فلاح کےلئے ایک اور کاوش

Nov 21, 2022 | 10:44 AM

ایک نیوز نیوز: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر میں کم لاگت کے ٹوائلٹ تیار کرنا چاہتے ہیں تاکہ اربوں افراد کو مختلف قسم کی بیماریوں سے مخفوظ رکھا جا سکے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے پیچھلے کئی برسوں میں کچھ عجیب و غریب کام کیے، جیسے کہ  انسانی فضلے سے بنے پانی کو پیا، انسانی فضلے سے بھرے جار کے ساتھ اسٹیج پر گیا اور ٹوائلٹ کی بدبو سونگھی۔

انہوں نے کہا کہ اس پر کچھ لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا مگر میرا مقصد لوگوں کے اس مسئلے کو حل کرنا ہے جو 3 ارب 60 کروڑ لوگوں کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور وہ مسئلہ پا نی کا ناقص نظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سائنسدانوں اور ماہرین کی مہربانی سے ہم امراض اور بیماریوں کی روک تھام کے حل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

جولائی میں ایک بلاگ پوسٹ میں انہوں نے کہا  تھا کہ ٹوائلٹ کے بغیر زندگی گزارنا ناممکن ہے ، پانی کے ناقص نظام سے پانی، سطح اور خوراک آلودہ ہوتی ہے جس سے بیماریوں اور اموات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

بل گیٹس نے نئے بلاگ میں کہا کہ اس مسئلے کو ختم کرنے کے لیے ایسے اسمارٹ ٹوائلٹس کی ضرورت ہے جن کے لیے نکاسی آب کے نظام کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ تخمینے کے مطابق ہیضہ اور نکاسی آب سے جڑے دیگر امراض کےسبب  5 سال سے کم عمر 5 لاکھ بچوں کی  ہر سال اموات  ہو جاتی ہے۔

مزیدخبریں