آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات  میں فوج کی تعیناتی کیلئے خط

Nov 21, 2022 | 10:43 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات  میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن بلدیاتی  انتخابات پاک فوج  اور رینجرزکی نگرانی میں کرائے گا۔

جس کے جواب میں الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے چیف سیکرٹری کو خط لکھا  ہے جس میں کہا گیا ہےکہ پولنگ اسٹیشنز پر لا اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔   پولنگ کے دن سکیورٹی کی ذمہ داریاں کسی ادارے پر نہیں ڈالی جاسکتی ہیں۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہےکہ آئین تمام اداروں کو الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے کاپابند کرتا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے سکیورٹی فراہم کرکے رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کی جائے۔

مزیدخبریں