ترکیہ کے شام اور عراق میں کرد باغیوں پر حملے میں 31 افرد ہلاک

Nov 21, 2022 | 10:24 AM

ایک نیوز نیوز: ترکیہ کی فورسز کے شام اور عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے سے 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی فورسز گزشتہ ہفتے استنبول میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد کارروائیاں کرتے ہوئے شام اور عراق کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے جس میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ترک وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے شیلٹرز، بنکرز، ٹنلز اور ویئر ہاؤسز کو کامیابی سے تباہ کیا گیا ہے جب کہ شمالی شام اور شمالی عراق میں کرد عسکریت پسندوں کے 89 ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔

شام میں کردوں کے ترجمان نے کہا کہ ترکیہ کی فورسز کے حملوں میں بڑی آبادی پر مشتمل دو گاؤں کے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔

شام میں کام کرنے والے برطانوی انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے حملوں میں صرف شمالی شام میں 31 افراد ہلاک ہوئے جب کہ عراق میں حملوں کا ہدف واضح نہیں ہوسکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں ترک حکام نے کرد عسکریت پسندوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم کالعدم کرد گروپ پی کے کے نے حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔

مزیدخبریں