پروین رحمان قتل کیس: عدالت کا ملزمان کی رہائی کا حکم

Nov 21, 2022 | 10:12 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  سندھ ہائیکورٹ نے پروین رحمان قتل کیس میں سزا پانے والے ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دے دیتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے سماجی کارکن پروین رحمان قتل کیس کے ملزمان رحیم سواتی، امجد حسین، ایاز سواتی اور احمد  حسین کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ سنایا اور ملزمان کی سزائیں کالعدم قرار دے دیتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا  کہ ملزمان پروین رحمان قتل کیس کے علاوہ کسی  دوسرے کیسز میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔

واضح رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی سربراہ پروین رحمان کو 2013 میں کراچی میں قتل کیا گیا تھا اور ان کے کیس میں نامزد ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے دسمبر 2021 میں 2،2 بار عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

مزیدخبریں