انگلینڈکرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے سے قبل ابوظہبی میں قیام

 انگلینڈ کرکٹ ٹیم   گراں پری دیکھنے بھی گئے۔
کیپشن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم   گراں پری دیکھنے بھی گئے۔

ایک نیوز نیوز: انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آمد سے قبل ابوظہبی میں قیام کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم 27 نومبر کی صبح اسلام آباد پہنچے گی جہاں پاکستان اور انگلینڈ  کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر کو راولپنڈی  کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے۔ پاکستان آنے سے قبل انگلینڈ کی ٹیم ابو ظہبی میں موجود ہے جہاں  انگلینڈ کرکٹ ٹیم   گراں پری دیکھنے بھی گئے۔

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بین اسٹوکس کریں گے۔ انگلینڈ ٹیم نے ابو ظبی میں پریکٹس میچ کھیلنا ہے جہاں تین روزہ پریکٹس میچ انگلینڈ اور انگلینڈ لائنز کے درمیان کھیلا جائے گا جو 23 نومبر سے 25 نومبر تک ہوگا۔