ارشد شریف کے قتل کانواز شریف پر الزام لگانے والا تسنیم حیدر خود قاتل نکلا

صدرگجرات کی دہشتگردی کی ایف آئی آر 260/4 کی تفتیش میں ملزم ہے۔
کیپشن: صدرگجرات کی دہشتگردی کی ایف آئی آر 260/4 کی تفتیش میں ملزم ہے۔

ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم نواز شریف پر سینیئر صحافی ارشد شریف شہیدکے قتل کا الزام لگانے والاتسنیم حیدر شاہ قتل کیس میں مفرور ملزم نکلا۔

رپورٹ کے مطابق  تسنیم حید شاہ ر پر  15 مئی 2004 کو تھانہ صدرگجرات میں قتل کیس کا الزام ہےاس واقعے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے تھےاور دوران تفتیش ملزم فرار ہو کر برطانیہ چلا گیاتھا۔ 

پنجاب پولیس کے مطابق ملزم تسنیم حیدر شاہ قتل کیس کی تفتیش کے دوران نامزدہوا۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدرکاتعلق گجرات کےعلاقےمدینہ سیداں سےہے اور وہ چمے شاہ کے طورپرجاناجاتاہے۔ذرائع پنجاب پولیس نے مزید بتایاکہ تسنیم حیدر کا ایک بھائی وقارعلی عرف بلے شاہ 2004 میں قتل ہوا تھا جس کے بعد تسنیم حیدرپاکستان چھوڑکربرطانیہ چلاگیا تھا۔  تسنیم حیدر  شاہ کے والدکا نام اکرم شاہ تھا اور وہ ہیڈماسٹرتھے انہیں بھی قتل کیاجاچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر اور اس کے خاندان کا ریکارڈکرمنل ہے۔ اس کے  دو بھائی ہیں اور اچھی شہرت کے حامل ہیں۔ تسنیم حیدر قابل اعتبارشہرت نہیں رکھتا ہے۔  اس کے  متعلق  مشہور ہےکہ یہ  پیسوں کیلئے کچھ بھی کرسکتاہے۔

ذرائع پنجاب پولیس کے مطابق تسنیم حیدرتھانہ صدرگجرات کی دہشتگردی کی ایف آئی آر 260/4 کی تفتیش میں ملزم ہے۔